مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی گرتی ہوئی قیمت سے معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کے پیشِ نظر پہلی بار مختلف اشیاء پر 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی گرتی ہوئی قیمت سے معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کے پیشِ نظر ملکی محصولات کو بڑھانے کے لیے ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ کردیا ہے۔ یکم جنوری سے کھانے پینے کی اشیاء سمیت متعدد مصنوعات اور دیگر عوامی سہولیات و خدمات پر ٹیکس وصول کیا جائے گا۔جن اشیا پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ ہوگا ان میں الیکٹرانک مصنوعات،خوراک، گیس،کپڑے،فون،پانی کی بوتل،بجلی بل،ریسٹورنٹ بکنگ سمیت متعدد دیگر ضروریات زندگی کی اشیا شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ